تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی حق رائے دہی استعمال کرنے کی درخواست

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قیدیوں نے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے 400 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست دے دی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست دینے والوں میں مرد اور خواتین قیدی شامل ہیں جن میں سے کچھ مجرم ثابت ہوچکے ہیں جبکہ کچھ کے مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں۔

ان کے مطابق جیل میں اس وقت 150 خواتین قیدی موجود ہیں جن میں سے بیشتر کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود نہیں جو ووٹ دینے کے لیے بے حد ضروری ہے۔

قیدیوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ حق رائے دہی صرف وہی قیدی استعمال کرسکے گا جس کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہوگا۔

درخواستیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو موصول ہوگئی ہیں جنہوں نے یہ درخواستیں ضلعی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا تعلق مختلف صوبوں اور علاقوں سے ہے اور ہر قیدی کی درخواست اس کے رہائشی علاقے کے انتخابی دفتر میں بھجوائی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ درخواستوں کی منظوری کی صورت میں پوسٹل بیلٹ 22 جولائی تک ضلعی ریٹرننگ افسر کو واپس بھجوایا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد کیے جائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -