تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

میزائل حملے میں400 روسی فوجی ہلاک کردیے، یوکرین کا دعویٰ

کیف : یوکرینی فوج نے ایک اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک میزائل حملے میں تقریباً 400 روسی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، یہ حملہ مقبوضہ دونتسک کے علاقے میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ایک سال مکمل ہونے والا ہے اور مستقبل قریب میں اس کے خاتمے کی امیدیں بھی فی الحال نظر نہیں آرہیں۔

دونوں ممالک کی افواج کی جانب سے دشمن کو بڑے نقصانات پہنچانے اور متعدد فوجیوں کی ہلاکت کے دعوؤں کا سلسلسہ بھی جاری ہے تاہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔

اسی حوالے سے یوکرینی فوج نے آج ایک میزائل حملے میں 400روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے داغے گئے میزائل نے میکیوکا کے شہر میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بارے خیال تھا کہ روسی فوج نے اسے اپنا اڈا بنایا ہوا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میزائل حملے میں ہلاکتوں کی مستند تعداد کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم روس نواز حکام نے جانی نقصان ہونے کی تصدیق ضرور کی ہے۔

کیئو میں اتوار کی رات روس سے آنے والے ڈرون اور میزائلوں کا سلسلہ جاری رہا اور فضائی حملوں سے خبردار کرنے والے سائرن بجتے رہے۔

دوسری جانب حملے سے متعلق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے میں 63 روسی فوجی مارے گئے۔ یوکرین نے مقبوضہ شہر ماکیوکا میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی تعداد 400بتائی ہے۔ جس میں کوئی صداقت نہیں۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی فوج نے امریکا کی طرف سے فراہم کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے مشرقی شہر ماکیوکا میں "عارضی اڈے” پر حملے کیے۔

مزید پڑھیں : روسی فوج کے 45 ڈرون مار گرائے، یوکرین کا دعویٰ

واضح رہے کہ یوکرین کی فضائیہ نے گزشتہ روز بھی ایک دعویٰ کیا تھا کہ اس نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر روسی فوج کی جانب سے آنے والے45 ڈرون طیارے مار گرائے۔

فوجی ترجمان نے بتایا تھا کہ ماسکو نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ کیا جسے ناکام بنادیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ13ڈرون 2022 کے آخر میں اور 32 نئے سال میں مار گرائے تاہم یوکرائنی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا کچھ ڈرون اپنے اہداف تک پہنچے یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -