تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کیا 400 سال قبل بھی آئی فون موجود تھا؟

امریکا میں ایک 400 سال قبل کا فن پارہ آج کل انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں تصویر میں موجود ایک شخص اپنے ہاتھ میں ایک نامعلوم سا ’آلہ‘ تھامے ہوئے ہے اور بظاہر اس کی مشابہت آئی فون جیسی ہے۔

یہ تصویر 17 ویں صدی عیسوی کی ہے جس میں امریکا کے مقامی افراد اور نو آبادیاتی تسلط کاروں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

تصویر میں زمین پر بیٹھا ہوا ایک شخص اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کسی شے کی طرف متوجہ ہے اور وہ شے آئی فون جیسی دکھائی دیتی ہے۔

یہ تصویر سنہ 1973 میں بنائی گئی جس میں امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی بنیاد کاری دکھائی گئی ہے۔ اس تصویر نے ایک طرف تو لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا دوسری طرف یہ تصویر خاصی متنازعہ حیثیت بھی اختیار کر گئی۔

دوسری جانب واشنگٹن کے نیشنل پوسٹل میوزیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تصویر بالکل اپنی اصل حالت میں ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایک سال قبل کا وہ واقعہ بھی زیر گردش ہے جب ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی ایک 300 سال قدیم تصویر میں آئی فون کی جھلک دیکھنے کا دعویٰ کیا۔

سنہ 2016 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل ایمسٹر ڈیم کے ایک میوزیم میں ایک قدیم فن پارہ دیکھا تھا جس میں موجود ایک کردار کے ہاتھ میں آئی فون جیسی شے تھی۔

تقریب میں موجود سابق یورپیئن کمشنر نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں آئی فون کو کب اور کہاں ایجاد کیا گیا؟

تب ٹم کک نے نہایت مبہم انداز میں جواب دیا تھا، ’میرا خیال ہے کہ میں گزشتہ رات تک جانتا تھا کہ آئی فون کب اور کہاں ایجاد کیا گیا‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -