تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

مصر میں 4ہزار قبل مسیح‌ کے قبرستان دریافت

قاہرہ : ماہرین آثار قدیمہ نے مصر کے صوبے الدقھلیہ میں 4 ہزار قبل مسیح کے 83 تاریخی قبرستان دریافت کرلیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کی جانب سے مصر کا ڈیلٹا کہلائے جانے والے معروف الخلجان میں درجنوں تاریخی قبرستان دریافت کیے ہیں جن کی تاریخ 4 ہزار سال قبل مسیح ہے۔

مصری وزارت سیاحت و آثار قدیمہ کی جانب اعلان کیا گیا ہے کہ قبرستان بیضوی شکل کے ہیں،جنہیں تراش کر بنایا گیا ہے اور قبروں میں میتوں کے ساتھ سامان بھی رکھا ہوا ہے۔

مصری وزارت آثار قدیمہ کا کہنا تھا کہ الدقھلیہ صوبے اس سے قبل مٹی کے تابوب کبھی برآمد نہیں ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ جگہ اور یہاں سے دریافت ہونے والے آثار بوتو تمدن کے نام سے مشہور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہاں سے ملنے والی اشیاء مختلف اقسام کی ہیں جن میں ہاتھ سے بنائے ہوئے چھوٹے چھوٹے برتن بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -