تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سکھر میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرائے میں 4 ہزار فیصد اضافہ

سکھر : سندھ ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن دکانوں سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق تجویز کرائے وصول کرنے کا حکم دیدیا، نئے کرایوں کا اطلاق فروری سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے میونسپل کارپوریشن دکانوں سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دکان داروں سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق تجویز کرائے وصول کرنے کا حکم دےدیا۔

عدالت نے میونسپل کمشنر کی جمع کرائی گئی رپورٹ پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نئے کرایوں کا اطلاق فروری سے کیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ میونسپل افسران کی گیارہ رکنی کمیٹی کی تجویز پر کرایوں میں چر ہزار فیصد اضافہ کیا گیا،، نئی رینٹ لسٹ کے بعد کرایہ 500 اور 1500 سے بڑھا کر 30 ہزار ماہانہ کردیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ گھنٹہ گھر اوپن اسپیس کا کرایہ 2600 سے بڑھا کر تین لاکھ 57 ہزار روپے مقرر کردیا جبکہ مہران مرکز کی دکانوں کا کرایہ 500 اور 1500 سے بڑھا کر 30 ہزار سے 45 ہزار کردیا گیا۔

خداداد ڈسپنسری کی زمین پر قائم پلازہ کےکرائے مقرر کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 27 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -