منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

"وزارت داخلہ میں 40 ہزار بھرتیاں ہوئیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرپارلیمانی امور نے قومی اسمبلی میں بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افرادکوبھرتی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پارلیمانی امور نے ایوان میں وزارت داخلہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے وزارت داخلہ میں ڈیڑھ سال میں 17 زار 231 ملازمین کو بھرتی کیا۔

ان کے بقول وزارت داخلہ کے21سے22 ڈیپارٹمنٹ ہیں جن میں یہ لوگ بھرتی کئےگئےہیں، وزارت داخلہ میں 20 سے 22 گریڈ کے 123 افسران ہیں جب کہ وزارت داخلہ کے پاس 1 ہزار 52 گاڑیاں ہیں اور گاڑیوں پر سالانہ 6 کروڑ 69 لاکھ روپےخرچ ہوتےہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں مجموعی طور پر وزارت داخلہ میں 40 ہزار 132 افرادکوبھرتی کیا گیا جب کہ پانچ برسوں میں 24 ہزار 496 افراد کو ترقی دی گئی، اسی طرح پارلیمنٹ ہاؤس میں کل 239 ملازمین اور عملی تعینات ہے۔

وزارت داخلہ کے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق ملک بھر میں ایک سال میں کم عمر لڑکے،لڑکیوں سے زیادتی کے 29 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے ایک ملزم کوسزاملی، 24 زیرسماعت اور 4 زیرتفتیش ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں