The news is by your side.

Advertisement

ملک میں کورونا کے 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ، 84 اموات

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 84 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی تازہ صورت حال سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیے۔ این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 84 کورونا مریضوں کی اموات کے بعد ملک میں وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 63ہزار161کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مذکورہ دورانیے میں ہی 4062 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.43فیصد رہی۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4136 مریضوں نے وبا کو شکست دے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 112 ریکارڈ کی گئی۔

وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں 11 لاکھ 94 ہزار 198 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 5383 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دوسری جانب ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں