اشتہار

’روم نمبر ’418‘ میں جو بھی عورت قدم رکھتی ہے وہ زندہ نہیں آتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی ہارر فلم ’418‘ دی لاسٹ وارننگ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارر فلم 418 میں سوریا راج، رمیش اندرا، چرن لکا راجو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ 23 اکتوبر 2026 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

اس کی ہدایت کاری کے فرائض کریتن نداگودا نے انجام دیے ہیں۔

تین منٹ تیس سیکنڈ کے ٹریلر کے شروع میں ایک عمارت دکھائی گئی جو سالوں سے بند پڑی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اتنے سالوں میں اس دروازے میں ایک بھی پرندہ یا انسان آتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویویک جیسے ہی عمارت میں داخل ہوتا ہے تو عجیب و غریب آوازیں آنا شروع ہوجاتی ہیں اور ہوائیں تیز ہونے لگتی ہیں۔

جب ویویک سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے ساتھ کیا ہورہا ہے اس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ میں بتاؤں گا تو بھی کوئی نہیں مانے گا جس دن یہاں آیا تھا اس دن سے ہی یہ سب ہورہا ہے۔

کمرہ بند کرنے سے لوگ تو رک گئے لیکن وہ اندر موجود ہے وہ نہیں رکے گا۔

اس کے بعد دیویکا نامی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو عمارت میں جو بھی داخل ہوتا ہے انہیں بے دردی سے قتل کرنا شروع کردیت ہے۔

ہارر فلم میں دیویکا کی گتھی کیسے سلجھے گی، یہ جاننے کے لیے آپ کو 23 اکتوبر تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں