اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

صرف ایک گھر سے نکلے 4271 ووٹرز! سراغ کس نے لگایا؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

(18 ستمبر 2025): ایک گھر میں تین، چار اگر جوائنٹ فیملی ہے تو 8، 10 یا اس سے کچھ زائد ووٹرز ہوسکتے ہیں مگر ایک گھر سے 4271 ووٹرز نکلے۔

جمہوری ممالک میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ اپنے حکمرانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہر ملک میں الیکشن سے قبل ووٹرز کی فہرست دوبارہ مرتب کی جاتی ہے تاکہ اس عرصہ میں جو افراد ووٹ دینے کی اہل عمر تک پہنچ گئے ہوں۔ انکا اندراج اور جو اس دنیا میں نہیں رہے، یا علاقے سے کہیں اور منتقل ہوگئے، ان کا نام حذف کر دیا جائے۔

ایک گھر میں عموماً سنگل فیگر میں ووٹرز ہوتے ہیں اور اگر جوائنٹ فیملی ہو تو یہ ڈبل فیگر تک جا پہنچتے ہیں۔ مگر بھارت میں تو ایک گھر سے 4271 ووٹرز کا اندراج سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گھر سے ہزاروں ووٹرز نکلنے کا انوکھا معاملہ اترپردیش کے مہوبا سے سامنے آیا ہے۔ یہاں کے مکان نمبر 803 میں دو چار یا دس بیس نہیں بلکہ نا قابل یقین 4271 ووٹرز کا اندراج سامنے آیا ہے اور یہ معاملہ سامنے آنے پر بھارتی حیران ہیں کہ یہ ایک گھر ہے یا پورا انتخابی حلقہ؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہوبا کی ووٹر لسٹ میں اس بڑے گھپلے کا سراغ کسی فرض شناس انسان نے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے لگایا اور منظر عام پر لایا ہے۔

جس گھر میں 4271 ووٹرز نکلے ہیں، اس گھر میں مجموعی طور پر صرف 10 افراد ہی ووٹ ڈالنے کے لیے اہل ہیں اور اس گھر کے رہائشی اس بات سے لاعلم ہیں کہ ان کے گھر سے ہزاروں ووٹرز کا اندراج کیسے ہوا۔ اس گھر کی مالکن اُجیا کی موت 10 سال قبل ہوچکی، مگر اس کا اندراج بھی ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت جو پہلے ہی مودی سرکار اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری اورملی بھگت سے الیکشن نتائج میں گھپلے کر کے مودی کو اقتدار میں لانے کے الزامات عائد کرتی آ رہی ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اس کے موقف کو تقویت ملی ہے۔

تاہم یہاں صرف ایک گھر میں ہی ناقابل یقین تعداد میں ووٹرز کا اندراج نہیں بلکہ درجنوں گھر ایسے ہیں جہاں ایک ایک گھر میں ووٹرز کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اس حوالے سے کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک اور گھر میں 243، دوسرے گھر میں 185 ووٹرز کی نشاندہی کی ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس کو ایک بار پھر الیکشن کمیشن اور وزیراعظم مودی کی ملی بھگت سے ووٹ چوری کا نیا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پورا ملک انہیں "ووٹ چور” کہہ رہا اور "گدی چھوڑ” کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ویب ڈیسک
+ posts

اہم ترین

مزید خبریں