تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد، 8 اموات ریکارڈ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایک دن میں مزید8 اموات اور 431 کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کر گئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28ہزار761 ہوگئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 47ہزار84 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 431 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.91 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 858 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 453 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 76 ہزار494، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254 اور بلوچستان میں 33 ہزار491 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 848، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -