تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف برسلز میں انوکھا احتجاج

برسلز: فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر برسلز میں انوکھا احتجاج ریکارڈ کیا گیا، یورپی یونین کونسل کے دفتر کے باہر فلسطینی شہداء کے ہزاروں جوتے رکھ کر اسرائیل پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برسلز میں بھرپور آواز اٹھائی گئی، یورپی یونین کونسل کے دفتر کے باہر فلسطینی شہداء کے ساڑھے 4 ہزار جوتے رکھ کر اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی، مظاہرین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلیاں پر پابندیاں لگائی جائیں۔

[bs-quote quote=”یورپی یونین کونسل کے دفتر کے باہر فلسطینی شہداء کے ساڑھے 4 ہزار جوتے رکھ کر اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی،” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

ایک طرف یورپی یونین کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا جارہا تھا تو دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری رہی، شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں 35 سے زائد مقامات پر درجنوں فضائی حملے کئے 70 راکٹس اور مارٹر گولے فائر کئے گئے جو 2014 کی جنگ کے بعد سے ایک بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ و تشدد سے دو ماہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 115 تک جاپہنچی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -