تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

”چرسی تکے کھانے سے انقلاب نہیں آتا“

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرسی تکے کھانے سے انقلاب نہیں آتا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان جلسوں کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، منرل واٹر پی کر اور چرسی تکے کھا کر انقلاب نہیں آتا، سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال  کر کے انقلاب نہیں لائے جاتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ جمعے والے دن عوام  نے عمران خان کے احتجاج کی کال مسترد کر دی، آپ صبح بڑھکیں مارتے ہو اور شام کو پچھلے دروازے سے آکر معافیاں مانگتے ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آپ کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، ملکی مفاد میں مشکل لے رہے ہیں، نواز شریف نے بروقت اقدامات سے لوڈشیڈنگ ختم کی، نواز شریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا،

طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ ترکی انتہائی کامیاب رہا، ترک سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -