پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پنجاب میں ڈینگی کی خطرناک صورتحال ، مزید 2 اموات ، 463 کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لئے، ایک روز کے دوران لاہور میں ڈینگی کے باعث دو مریض انتقال کرگئے جبکہ چار سو تریسٹھ مریض رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 463مریض رپورٹ ہوئے، جن میں سے 365 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث دو اموات ہوئی ہیں، جن کا تعلق لاہور سے ہے۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 2 ہزار200 مریض داخل ہیں، جس میں سے ایک ہزار270 مریض لاہور کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد دس ہزار پانچ سو اٹھائیس ہو چکی ہے جبکہ ڈینگی بخار کے باعث بتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے چا ہزار نو سو تیرہ بستر مختص کئے گئے ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں