منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

مزید افغانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ سندھ سے 49 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے حیدرآباد میں غیرقانونی طور پر مقیم 49 افغانیوں کو اپنے آبائی ملک بھیج دیا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ان غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست افراد کو بعد میں ایک ہولڈنگ پوائنٹ پر منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسسٹنٹ کمشنر نور حسین نے انہیں افغانستان ڈی پورٹ کر دیا۔

بلوچستان میں‌ سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں‌ 54 دہشت گرد ہلاک، 42 جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر

"دہشت گرد حملوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہوتی ہے”

انہوں نے کہا کہ یہ ساری کارروائیاں اور دہشت گردی بھارت کروارہا ہے، بھارت کے ساتھ وہ قوتیں بھی شامل ہیں جنہیں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں، دہشت گرد حملوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہوتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم ان دہشت گردوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے، ایسے لوگوں کو پاکستان کی عزت اور ترقی سے مسئلہ ہے، سب کو پتا ہے بلوچستان پاکستان کی جان، آن اور شان ہے، بلوچستان کی خوشحالی ایک حقیقت ہے جسے کوئی نہیں بدل سکتا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں