جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

بہادری کی داستان رقم کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید کا 49 واں یوم شہادت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : 1971 میں جرات و بہادی کی دستان رقم کرنے والے لانس نائیک محفوظ شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت معرکہ کے ہیرو شہید لانس نائیک محمد محفوظ نے 25 جون 1944 کو راولپنڈی کے پنڈ ملکاں میں پیدا ہوئے اور سنہ 1962 میں پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی۔

لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران جرآت و بہادری کی نئی داستانیں رقم کیں اور 18 دسمبر 1971 کی رات جام شہادت نوش کیا۔

نشان حیدر پانے والے شہید محمد محفوظ 1971 کی جنگ میں واہگہ اٹاری بارڈر پر تعینات تھے کہ دشمن کے حملے میں زخمی ہوگئے، لانس نائیک محفوظ زخمی ہونے کے باوجود نہتے دشمن کے بنکر میں گھسے اور دشمن سے دو دو لڑائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

لانس نائیک محفوظ کے علاقے کو اب محفوظ آباد کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں