تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین: فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز جیتنے کا عزم لئے گرین شرٹس سنچورین کے میدان میں اتری، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں گرین شرٹس نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا ہے، سیریز میں گرین شرٹس کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لئے پر عزم ‏ہیں، آج گرین شرٹس پروٹیز کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو آٹھ ٹی ٹوئنٹی ‏سیریز میں ان کی یہ تیسری جیت ہوگی۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابراعظم کی شاندار سینچری کی بدولت ‏پاکستان نے پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل ‏کی تھی۔

چوتھے ٹی 20 میچ کے بعد پاکستان کو دورہ جنوبی افریقہ ختم ہوجائے گا، جس کے بعد پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے پر روانہ ہوگی۔

گرین شرٹس زمبابوے کے ساتھ ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20میچ 21 اپریل کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -