منیلا: فلپائن کے علاقے پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پونداگویتَن کے جنوب مشرق میں 128 کلومیٹر کے فاصلے پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز 74.5 کلومیٹر گہرائی میں تھا جبکہ ابتدائی طور پر اس کے محل وقوع کا تعین 5.62 درجے شمالی عرض بلد اور 127.07 درجے مشرقی طول بلد پر کیا گیا۔
فلپائن 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


