پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 58 لاکھ سے زائد زائرین نے حاضری دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبویؐ، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 58 لاکھ 45 ہزار 458 زائرین نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور عبادات کیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک لاکھ 21 ہزار 105 مرد زائرین اورایک لاکھ 15 ہزار 935 خواتین نے ریاض الجنہ میں عبادت کی جبکہ ’پانچ لاکھ 25 ہزار 559 زئرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صلوۃ و سلام پیش کیا‘۔

مسجد نبوی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مسجد نبوی کی لائبریری سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 12545 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ ہفتے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولتوں سے 59 ہزار 435 زائرین نے استفادہ کیا‘۔

- Advertisement -

’زائرین کو چالیس ہزار 373 تحائف دیے گئے اور مشترکہ نمبر کے ذریعے 11826 کو رہنمائی فراہم کی گئی‘۔ گیارہ ہزار 826 معمر افراد اور معذوروں کو خصوصی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد نبوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کی خدمت پر مامور آغا علی بدی اتوار کے روز انتقال کر گئے ہیں۔

خلاء سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے خوبصورت مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک اور خادم آغا عبدہ علی ادریس انتقال کر گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں