تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ریچھ کا خاندان گھر کے نیچے سوتا رہا، گھر والوں کے ہوش اڑ گئے

امریکا میں ایک گھر کے مکینوں کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب انہوں نے گھر کے نیچے خالی حصے سے ایک ریچھنی اور اس کے 4 بچوں کو نکلتے دیکھا، ریچھنی اور اس کے بچے گھر کے نیچے ہائبر نیشن کا عرصہ گزار رہے تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا۔

ریچھوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم بیئر لیگ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے دوران ایک ریچھنی نے اپنے 3 بچوں اور ایک اور گود لیے بچے کے ساتھ ایک گھر کے نیچے ڈھکی ہوئی خالی جگہ میں پناہ لی تھی۔

اس دوران گھر والے عجیب و غریب گڑگڑاہٹ اور خراٹوں کی آوازیں سنتے رہے لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔

بالآخر ہائبرنیشن کا عرصہ گزرنے کے بعد جب ریچھنی اور اس کے بچے بیدار ہوئے اور حرکت کرنا شروع کی تو گھر والوں کے ہوش اڑ گئے، انہوں نے فوری طور پر بیئر لیگ کو طلب کیا۔

بیئر لیگ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ خالی جگہ میں انہوں نے ایک ریچھ دیکھا اور اسے ہنکارنے کی کوشش کی، لیکن انہیں پتہ چلا کہ وہاں 4 ریچھ کے بچے بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ریچھوں کے خاندان کو بحفاظت وہاں سے منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -