تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، 5 شہری زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 معمر خواتین،2بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے جاری بیان میں کہا کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے نکیال سیکٹر پر گزشتہ رات بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فائرنگ سے 2 معمر خواتین اور 2 بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل اوسی پر شہری آبادی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے نکیال سکیٹر میں 5زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئےدعا کی اور کہا بو کھلاہٹ کا شکار بھارت شہری آبادی کو نشانہ بنارہاہے،بھارت عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مودی سرکارکی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کی بہادرافواج نےبزدل دشمن کوہمیشہ منہ توڑ جواب دیا۔

گذشتہ روز بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا تھا، زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -