فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈجکوٹ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن میں تصادم کے باعث 5 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے پولیس اورانتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ڈجکوٹ سمندری روڈ بند کردیا جس کے باعث سمندری روڈ پردونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کوئٹہ:مسافرکوچ اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم‘4 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ 24 ستمبر کوکوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب مسافرکوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم کے باعث حادثے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اوکاڑہ میں ٹریکٹرٹرالی اورایمبولینس میں تصادم ‘ 4 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 25 اگست کو اوکاڑہ میں میں دیپالپورقصورروڈ پرمظہر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور ایمبولینس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے تھے۔
بہاولپور میں مسافر بس پل سےگرگئی‘ 7افراد جاں بحق
واضح رہے کہ رواں برس 16 جون کو صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں چنی گوٹھ کے قریب مسافر بس پل سےکھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں