تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دبئی: نوجوان لڑکے سے گاڑی چھیننے والے 5 جعلی پولیس اہلکاروں کو سزا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں نوجوان لڑکے کو اغوا کرنے اور گاڑی چھین کر فرار ہونے والے 5 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کی عدالت میں گزشتہ روز 11 سالہ بھارتی لڑکے کو اغوا کرکے اس سے گاڑی چھیننے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کے کیس کی سماعت ہوئی، جج نے جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔

دبئی کی عدالت سے سزا پانے والے پانچوں ملزمان پاکستانی شہری ہیں جن کی عمریں 25 سے 41 سال کے درمیان ہیں، ملزمان کو سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی چوری کا کیس گزشتہ سال 28 اکتوبر میں لاباب پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دبئی: پاکستانی گارڈ کو اماراتی لڑکی کو ہراساں کرنے کےجرم میں سزا

پبلک پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزمان نے بھارتی لڑکے کو گاڑی فارم ہاؤس سے اغوا کیا اور اس سے 150 اماراتی درم، موبائل فونز چھینا اور کچھ دور جاکر اسے چھوڑ کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

ایک اور 32 سالہ پاکستانی ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان نے لڑکے کو فارم ہاؤس کے قریب اتارا اور گاڑی لے کر فرار ہوگئے ۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری فنگرپرنٹس کی مدد سے عمل میں آئی اور ملزمان کے قبضسے سے موبائل فونز اور گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

دبئی کی عدالت نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر تین سال کی سزا سنائی اور ملزمان کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -