جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں کئی اہلکار اور افسر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں مایوسی پھیلنے لگی اور بدنظمی طول پکڑنے لگی ہے، فوجی افسران اپنے ہی ساتھیوں کے دشمن بن گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے ضلع راجوڑی کے آرمی کیمپ میں افسروں اور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں کئی اہلکار اور افسر زخمی ہوگئے۔

واقعہ تھانہ منڈی راجوڑی میں اڑتالیس راشٹریہ رائفلز میں شوٹنگ پریکٹس کے دوران پیش آیا، بھارتی میجر نے اپنے افسروں اور اہلکاروں فائرنگ کے ساتھ کیمپ میں موجود متعدد اہلکاروں کویرغمال بھی بنالیا۔

بھارتی فوج میں اس سے قبل بھی ایسے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی فوج میں خودکشی کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے۔

ایک بھارتی تحقیقی رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ سال کے دوران اب تک بیاسی ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں