منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق کار سوار کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہے تھے،کار ٹرک میں گھس جانے کے باعث جائے حادثہ پر کرین منگوالی گئی۔

- Advertisement -

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 اگست کو قلات ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کی ٹیم کے رکن ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے مستونگ جا رہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔حادثے میں 4 فٹبالر جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبدالمجید، محمد عامر، نور محمد اور عبدالملک کے نام سے ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں مسلم باغ کے قریب مسافر بس اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں