تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

5 مرلے کے گھر پر5 فیصد مورگیج ہوگا، چیئرمین پاکستان ہاؤسنگ اسکیم

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹیننٹ جنرل انور علی نے کہا ہے کہ 5 مرلے کے گھر پر 5 فیصد اور10مرلے گھر پر 7فیصد مورگیج ہوگا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ہاؤسنگ اسکیم لیفٹیننٹ جنرل انور علی نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی سے بہت سے شعبوں کوفائدہ ہوگا، اپریل میں
حکومت نے جو پیکج دیا اس میں ٹیکس کامعاملہ حل کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر نے کہا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے قرض کےفکسڈ ٹیکس ریٹ کو بہت کم کیاگیا ہے ، پالیسی کےذریعےصوبائی ٹیکس ، پراپرٹی ٹرانسفر پر ٹیکس کو کم کیا گیا اب کسی کو اپنے لئے گھر بنانا ہے تو اس پر کیپٹل گین ٹیکس ختم ہو کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والا شخص گھر بنائے تو12فیصد پرقرضہ لیناممکن نہیں تھا، 5مرلے کے گھر پر 5فیصد اور10مرلے گھر پر 7فیصد مورگیج ہوگا یہ فورم بلڈرز اور ڈویلپرز کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بنایاگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر نے بتایا کہ کم آمدنی والے لوگوں کیلئے ایک لاکھ گھر کا ہدف رکھا گیا ہے حکومتی پالیسی کے نتیجے میں20لاکھ کےگھرکی قیمت 15لاکھ پر آجائے گی۔

Comments

- Advertisement -