نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے ریستورنٹ میں داخل ہوکر انوکھی چیز چرا لی۔
دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ کے زائد عرصے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے، لیکن بھارتی شہریوں کےلیے اس لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کچھ زیادہ ہی ہیں کیونکہ وہ کھانے پینے کےلیے مجبور ہوگئے۔
کرونا کے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے بے دست وپا ہونے کے باوجود لوگ جسم اور روح کا رشتہ بحال رکھنے کے لیے پیٹ کا ایندھن بھرنے پر مجبور ہیں، ان میں بعض نے معمولی چوریاں بھی کی ہیں حالانکہ وہ کوئی عادی چور نہیں اور لاچاری میں محض پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے کھانے پینے کی اشیاء اڑانے پر مجبور ہیں۔
ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں پیش آیا جہاں پانچ نقاب پوش افراد اپنی بھوک مٹانے کےلیے رات گئے ایک ریستورنٹ میں گھس گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد نے ریستورنٹ میں گھس کر اس کے باورچی خانے کا رخ کیا اور چاول اور آلو کڑی بناکر کھانے کے بعد وہاں سے چل دئیے۔
Video: A group of five men breaks into an eatery in Gujarat's Junagadh town; cooks rice, potato curry to eat, leaves without stealing anything pic.twitter.com/3G6Ji8V31Y
— TOIRajkot (@TOIRajkot) May 15, 2020
واقعے کی ویڈیو ریستورنٹ میں لگے سیکیورٹی کیمروں میں قید ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچوں افراد چاول اور آلو کڑی پکا رہے ہیں اور پھر کھانا کھانے کے بعد کسی چیزکو چرائے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے گئے۔