The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں 50 لاکھ سے زائد بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم

لاہور: ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں 50 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچیاں اسکول جانے سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بالغان یونیسف کے مطابق صوبہ پنجاب میں موجود 92 لاکھ بچوں میں 50 لاکھ 30 ہزار بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔

ایک تقریب میں یونیسف کی رکن روبینہ ندیم نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک ہے، پہلے نمبر پر نائیجیریا ہے۔

ان کے مطابق پنجاب اس ضمن میں ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں کے اکثر بچے اسکول نہیں جاپاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ گو کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے فروغ کے لیے صوبے میں بے شمار اقدامات کیے ہیں تاہم ان اقدامات کو مزید پھیلانے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شرح خواندگی 58 فیصد ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ مڈل اسکول میں 50 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔

وزارت تعلیم کےکمطابق ہائی اور ہائر سیکنڈری میں صرف 12 فیصد بچے اسکول جاتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں