The news is by your side.

Advertisement

پنجاب میں ڈینگی بخار کے 5 مزید کیسز رپورٹ

لاہور: محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ڈینگی بخار کے 5 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی کیسز پنجاب کے شہر حافظ آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور راولپنڈی سامنے آئے، صوبے میں رواں سال ڈینگی کیسز کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 2 شہروں سے ایک ہفتے میں 773مقامات سے ڈینگی لاروا پایا گیا۔

لاہور میں 36گھروں اور 43کمرشل مقامات پر ڈینگی لارواپایا گیا، راولپنڈی کے 309گھروں اور 367مقامات پر لاروا موجود ہے۔ ڈینگی متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پنجاب، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں کروناوائرس پر قابو پالیا ہے۔

خیال رہے کہ عید الاضحیٰ کے بعد پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کے نتائج کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی، عید کے بعد 20 دنوں میں صرف 95 کرونا کیسز مثبت آئے۔

عید الاضحیٰ کے بعد مجموعی طور پر مختلف شعبوں سے 59 ہزار 815 سیمپل لیے گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیے گئے تمام پی سی آر ٹیسٹ تھے، جن میں سے 95 پازیٹو، 54 ہزار 747 نیگیٹو آئے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں