تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غزہ پراسرائیل کا تازہ حملہ، مزید نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں

غزہ: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی رہائشی آبادیوں پر آج علی الصبح ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی، اسرائیلی بمباری کے باعث مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد تین روز سے جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بستیوں پر بمباری کررہی ہے، پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔دوسری جانب حماس کے رہنماؤں کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے اور حماس نے راکٹ حملوں کو غزہ کی 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملےکا جواب قرار دیا ہے۔

فلسطینی تنظیم حماس کی بمباری سے اشکیلون میں اسرائیل کی تیل کی پائپ لائن تباہ ہو گئی جبکہ اسرائیل میں شہریوں کو بنکر کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے ردعمل میں کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -