بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفرازچوہدری سمیت 5 افسران کو گرفتار کیا گیا، سرفراز چودھری سمیت این سی سی آئی اے کے دیگر افسران بھی ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

تمام ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی انکوائری کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان کو کل ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

این سی سی آئی اے

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سرفراز چودھری سمیت دیگر ملزمان نے میاں علی اشفاق کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں