The news is by your side.

Advertisement

بھارت میں پھنسے 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی

لاہور: کورونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 5پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ویزا پر بھارت جانے والے 5 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، کورونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں اور سرحدوں کی بندش کی وجہ سے یہ افراد بھارت میں پھنسے ہوئے تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر سفری پابندی ہے، یہ افراد میڈیکل ویزا لے کر بھارت آئے تھے اور کورونا پابندیوں کی وجہ سےبھارت میں پھنس گئےتھے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد ازجلد واپسی کیلئے کوشاں ہیں اور ہر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 12 سالہ بچہ سرحد بن ہونے کے باعث اہل خانہ سمیت بھارت میں پھنس گیا تھا، حکومت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کیے۔

وفاقی حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت بھارت میں علاج کی غرض سے جانے والی پاکستانی فیملی وطن واپس لوٹ گئی تھی جس پر انہوں نے حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں