اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

راولاکوٹ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار شہید

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ میں گاڑی کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ کے تھانہ کھائیگلہ میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی آفس ذاکر اعوان، انسپکٹر ریجن یاسر عرفات، پی ایس او علی بخاری، ایس ایچ او کھائگلہ نوید احمد، اکاؤنٹنٹ ریجنل آفس محمد فہیم شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق پولیس کی گاڑی کو حادثہ تولی پیر کے قریب پیش آیا۔

ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ پولیس افسران کی نماز جنازہ ادائیگی کے بعد میتیں آبائی علاقوں میں روانہ کی جائیں گی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں لیکن سڑک کی حالت انتہائی خراب تھی ہوسکتا ہے اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں