تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

یونیورسٹی کی حفاظتی ریلنگ ٹوٹنے سے متعدد طلباء ہلاک، واقعے پر ہر آنکھ اشکبار

‎لاپاز سکرے: بولیویا کی یونی ورسٹی میں پیش آئے دلخراش واقعے نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ مغربی بولیویا کی ال الٹو یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب طلبا کا ایک بڑا گروپ مالی معاملات کے خلاف احتجاج کررہا تھا، احتجاج کرنے والوں میں خواتین بھی شامل تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران بالکونی مکمل طور پر مظاہرین سے بھرگئی، اور سارا دباؤ حفاظتی ریلنگ آگیا، ریلنگ یہ برداشت نہ کرسکی اور نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا چار منزلہ بالکونی سے نیچے جا گرے۔

دلخراش واقعے میں کم از کم پانچ طلبا ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

بولیویا کے صدر لوئس آرس نے پبلک یونیورسٹی میں پیش آنے والے سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ واقعے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، واقعہ کیسے رونما ہوا، اس کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

دلخراش واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں، جہاں کئی صارفین نے واقعے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرونا کی پابندیوں کے باوجود اتنے بڑے مجمع کو احتجاج کی اجازت کیوں دی گئی؟

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا بھی موقف سامنے آیا ہے، عالمی وبا کرونا کے باعث اسمبلیوں پر عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -