چوک سرور شہید (29 جنوری 2026): چوک سرور شہید میں تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 5 طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ خونیں حادثہ چوک سرور شہید کے علاقے لیہ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر نے آگے جانے والے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔
اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک طالبہ اور 4 طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ ڈرائیور ٹریلر سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق طالبعلموں میں عبداللہ، عبدالرحمان، محمد عادل، دعا فاطمہ اور باسط شامل ہیں۔ جن کی عمریں 10 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔
طالب علم اسکول جا رہے تھے کہ ٹریلر کی تیز رفتاری کے یہ حادثہ پیش آیا، لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


