The news is by your side.

Advertisement

نواب شاہ، مسلح افراد نے 5 خواتین کواغوا کرلیا

نواب شاہ : کورٹ روڈ سے مسلح افراد 5 خواتین کو اغوا کر کے زبردستی اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین کی بازیابی کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں کورٹ روڈ پر گاڑی میں سوار 5 خواتین کو مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کر اغوا کر لیا اور زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

خواتین کے ساتھ موجود مرد سہیل پیرزادہ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کار مسلح افراد سے ھمارا رشتے کا تنازع چل رہا تھا جس کے لیے آج میں اور میری فیملی تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کرنے عدالت جا رہے تھے۔

سہیل پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ کورٹ روڈ پر پہنچے تھے کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اسلحے کے زور پر پانچوں خواتین کو اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے کس کی رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچا ہوں اور پولیس سے فوری کارروائی کی درخواست کی ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ 5 خواتین کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور خواتین کی بازیابی کے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سے سخت کارروائی کرے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤ برداشت نہٰں کرے گی چاہے ملزمان کتنے بااثر کیوں نہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں