تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ٹنڈو محمد خان میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 خواتین جاں بحق

حیدر آباد: ٹنڈو محمد خان میں بلڑی شاہ کریم روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور گاڑی کے درمیان تصادم سے پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق ہونے والی چار خواتین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق خواتین حیدر آباد کی ناراجیل کالونی کی رہائشی تھیں، زخمیوں کو حیدر آباد اسپتال پہنچا دیا گیا۔

نومبر 2022 میں لاڑکانہ میں وگن روڈ پر دھند کے باعث کار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون، بچی اور تین مرد شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -