جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

سیلاب متاثرہ خاندان کی پانچ سالہ بچی لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

جعفرآباد: سیلاب متاثرین کےلیے بچوں کی حفاظت بھی مسئلہ بن گئی، بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندان کی پانچ سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث دربدر ہونے والے خاندانوں کے لیے بچوں کی حفاظت مسئلہ بن گئی۔ بلوچستان کے ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار سے تعلق رکھنے والے خاندان کی پانچ سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔

بچی کی ماہ کا کہنا ہے کہ رات ساتھ سوئی تھی جب صبح اُٹھی تو بچی غائب تھی، سیلاب متاثرہ خاندان اوستہ محمد مرکزی قومی شاہراہ پر کھلے آسمان تلے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے۔

ماں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے کچھ نہیں چاہیے بس بچی تلاش کرکے واپس لادیں، والدین کا کہنا ہے کہ صبح سے شام تک بیٹی کو قریبی علاقوں میں ڈھونڈتے ہیں، پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی مدد نہیں کی گئی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں