اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3ہزار 505 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 505 ہو گئی ہے، جبکہ وائرس سے اموات 50 تک پہنچ گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، پنجاب میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 1708 اور سندھ میں 881 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں 405 اور بلوچستان میں 202 کرونا کے تصدیق شدہ مریض ہیں، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد 82، آزاد کشمیر میں 16 مریض ہیں۔

- Advertisement -

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کے باعث 50 اموات،17 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 259 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 61 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے، 39 فیصدمقامی طور پر پھیلے۔ ملک بھر میں اب تک35ہزار سے زائد ا فراد کےٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

کرونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار پر نظر ڈالی جائے تو 26 فروری کو پہلے کیس سے 31 مارچ تک پاکستان میں 2007 کیسز تھے تاہم یکم اپریل سے ان کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، یکم اپریل سے لے کر اب تک پاکستان میں 1600 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر عبدالقادر انتقال کر گئے

واضح رہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ کے فرئن لائن ہیرو ڈاکٹر عبدالقادر سومرو وائرس کا شکار بن کر خالق حقیقی سے جا ملے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں