تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افغانستان:فورسز کی کارروائی,50 داعش جنگجو ہلاک

ننگرہار : افغانستان فورسز نے آج مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع اچین میں کارروائی کے دوران 50 داعش جنگجوؤں کی ہلاکت اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

افغانستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق فورسز کے حملوں میں 50 داعش جنگجو ہلاک متعدد زخمی ہوئے ہیں جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی تباہ کردیا گیا ہے، یہ کارروائی افغان وزیر دفاع کی ننگر ہار سے روانگی کے بعد شروع کی گئی تھی۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع اچین اور اس کے اطراف کی گئی ، افغانستان میں موجود اتحادی فورسز کے زمینی اور فضائی حملوں کے باعث متعدد شدت پسند زخمی بھی ہوئے جب کہ جنگجوؤں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیا گیاہے۔

افغان فورسز کے ذرائع نے اس اطلاع کی تصدیق کی کہ افغان وزیر دفاع عبد اللہ حبیبی نے صرف ایک روز قبل ننگر ہار کا دورہ کیا تھا ، ان کی یہاں سے روانگی کے فوری بعد داعش کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی گئی، انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر دفاع نے صوبائی حکام اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ علاقے میں موجود داعش کے جنگجوئوں اور دیگر شدت پسندوں کے خلاف کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا ، بعد ازاں یہ بڑا فوجی آپریشن صوبے کے ان علاقوں میں شروع کیا گیا جو داعش اور طالبان کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -