The news is by your side.

Advertisement

کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، وفاقی سرکاری دفاتر میں اسٹاف 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد : کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کوروناکیسز کی تعداد میں اضافہ سامنے آنے کے بعد وزارت داخلہ نے وفاقی سرکاری دفاتر کے لئے نئی ہدایات جاری کردیں۔

اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے وفاقی اداروں میں اسٹاف پچاس فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 10 نومبرسے پچیس نومبرتک آدھے اسٹاف کو بلایا جائے گا اور اسٹاف کی لسٹیں تیارکی جائیں۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں ،15.38 فیصد کیساتھ گلگت دوسرے اور 15.97 فیصد کیساتھ ملتان تیسرے نمبر پرہے جبکہ مظفر آبادمیں مثبت کیسزکی شرح 14.12، میرپور میں 11.11 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.48 فیصد ، کراچی میں 7.12 فیصد ، لاہور میں کیسز کی شرح 5.37 اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہو گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسماٹ لاک ڈاؤنز جاری ہیں، کورونا کا پھیلاؤروکنے کےلئے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے، 16 بڑے شہروں میں موجودہ ہیلتھ گائیڈ لائنز 31 جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں