تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

عمان میں یکم اکتوبر سے نیا ٹیکس نافذ ہونے جارہا ہے

مسقط: عمان میں یکم اکتوبر سے میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ایکسائز ٹیکس عائد ہونے جارہا ہے، ملکی ٹیکس اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عمان ٹیکس اتھارٹی ملک میں یکم اکتوبر سے میٹھے مشروبات پر 50 فیصد ایکسائز ٹیکس عائد کرے گی جس کے بعد مذکورہ مشروبات مہنگے ہوسکتے ہیں جن میں جوس، فروٹ ڈرنکس، اسپورٹ ڈرنکس اور کین کافی وغیرہ شامل ہیں، اتھارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی۔

رپورٹ کے مطابق عمان ٹیکس اتھارٹی نے رواں سال جون میں ہی ان میٹھے مشروبات کی فہرست جاری کی تھی جن پر یکم اکتوبر سے ایکسائز ٹیکس عائد ہونے جارہا ہے۔

البتہ 100 فیصد قدرتی جوس پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا جن میں کوئی چینی یا میٹھی شے کی مصنوعی ملاوٹ نہ ہو، دودھ دہی اور دیگر خشک میواجات سے بنے مشروب ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

عمان ٹیکس اتھارٹی نے میٹھے مشروبات کے کاروبار سے منسلک افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اسٹاک مشروب کی تفصیلات فراہم کریں اور یکم اکتوبر سے نافذ ہونے والے ٹیکس 15 دن کے اندر ادا کریں۔

عمان کے اس اقدام پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے ملک میں شوگر کا استعمال کم ہوگا جس کی وجہ سے بیماریاں کم جنم لیں گی جو عوامی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

عمان نے گزشتہ سال جون میں پانچ مصنوعات پر ایکسائز ٹیکس عائد کیا تھا جن میں کاربونیٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، تمباکو پراڈکٹس، پورک اور الکوہل شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -