بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

500 سال پرانا تاریخی درخت گرنے کے بعد حیرت انگیز طور پر زندہ ہوگیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

مری میں گرنے والا 500سال پرانا برگد کا تاریخی درخت حیرت انگیز طور پر پھر زندہ ہوگیا، علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

محکمہ جنگلات پنجاب نے گزشتہ طوفانی بارشوں کے دوران زمین پر گرنے والے 500سالہ قدیم برگد کے تاریخی درخت کو دوبارہ اپنی جگہ پر لگا دیا۔

تاریخی درخت گرنے کے بعد دوبارہ ہرا بھرا ہوگیا، مری میں گزشتہ دنوں ہونے والی مون سون بارشوں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے گرنے والا برگد کا قدیم درخت محکمہ جنگلات نے دوبارہ کھڑا دیا۔

علاقہ مکین محمکہ جنگلات کے اس اقدام پر مسرت کا اظہار کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس درخت سے ہماری اور ہمارے آباؤ اجداد کی کئی سنہری یادیں وابستہ ہیں۔

برگد کے تاریخی درخت کی بحالی موسمیاتی حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہے، درخت نے دوبارہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا ہے، اس کے تنے اور ٹہنیوں پر ہرے بھرے پتے اور پھول پھوٹ پڑے جو دیکھنے والوں کیلیے یقیناً خوشی کا باعث ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں