پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

50 ہزار سے زائد طلبا کا MDCAT پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد طلبا MDCAT پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی 59ویں کنووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین اور سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی، جبکہ سینکڑوں نئے اہل ڈاکٹروں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ڈاکٹرز کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ کہ 50 ہزار سے زائد طلبہ MDCAT پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم رہ جاتے ہیں، کیونکہ ملک میں میڈیکل کالجز کی نشستیں ناکافی ہیں، جس کے بعد اہل طلبہ کا بیرونِ ملک رخ کرنے پر مجبور ہونا ایک بحران کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور سیٹس بڑھانے پر کام جاری ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت نے بتایا کہ قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کی درجہ بندی کم ہونے کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا، جس کے بعد قطر نے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے امتحان کی شرط ختم کرتے ہوئے سابقہ حیثیت بحال کر دی ہے، اب پاکستانی ڈاکٹرز اپنی ڈگری کی بنیاد پر براہِ راست قطر میں خدمات انجام دے سکیں گے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں