تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...
Array

’امریکی سفیر کا آشیرباد حاصل کرنے کے لیے مولانا نے خود کو غلامی کے لیے پیش کیا‘

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی سفیر کا آشیرباد حاصل کرنے کے لیے خود کو غلامی کے لیے پیش کیا۔

وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ’وکی لیکس میں انکشاف ہوا کہ فضل الرحمان نے خودکو غلامی کیلئے پیش کیا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ سابق امریکی سفیرکا آشیر بادحاصل کرنے کیلئے مولانا نے خود کو غلامی کیلئے پیش کیا تھا، فضل الرحمان نے کبھی ڈرون حملوں کے خلاف بات نہیں کی‘۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ’فضل الرحمان صرف پی ڈی ایم پر ایزی لوڈ کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا تھا کہ پاکستان امریکا کو کبھی افغانستان کے خلاف کارروائی کے لیے اپنی زمین یا اڈے پیش نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا امریکا کو افغانستان میں کارروائی کے لیے پاکستانی اڈے دینے سے صاف انکار

آج دوپہر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ ہمارے دباؤ کی وجہ سے عمران خان نے امریکا کو اڈے نہ دینے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -