The news is by your side.

Advertisement

مون سون بارشیں، این ڈی ایم اے کراچی کے شہریوں‌ کو پریشانی سے بچانے کے لیے کوشاں

کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل اختر نواز نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کراچی میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے ، نالوں کی صفائی اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’شہر میں این ڈی ایم اے کے ما تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت پر تکمیل کے لئے ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو بھرپور سہولت حاصل ہوگی‘۔

این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرلیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے نالوں کی صفائی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یاد رہے کہ مون سون بارشوں سے قبل کراچی بھر کے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ ماضی کی طرح شہر میں سیلابی صورت حال پیدا نہ ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم این اے کے چیئرمین نے یقین دہانی کرائی کہ مون سون کی بارشوں کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کافی حد تک ہوچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں