تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت، 7 سالہ بچے کے 526 دانت نکال دیے گئے

نئی دہلی: بھارت کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے 7 سالہ بچے کے منہ میں موجود 526 اضافی دانت نکال دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے شہر چینئی سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ بچے کے منہ پر سوجن کی شکایت تھی جس پر والدین نے اُسے ڈاکٹرز کو دکھایا۔

ڈاکٹرز نے جب مریض کا معائنہ کیا تو انہوں نے کیس کو منفرد اور انوکھا قرار دیتے ہوئے سوجن کم کرنے کی دوا دی اور پھر آپریشن کی تجویز دی۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے منہ میں تین سال سے سوجن تھی، والدین نے کئی اسپتالوں میں دکھایا وقتی طور پر درد ختم ہونے کے علاوہ کوئی افاقہ نہیں ہوا جس کے بعد والدین اُسے ہمارے پاس لائے۔

ڈاکٹرز نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ بچے کے جبڑے کا سائز مختلف ہے اور دونوں میں کوئی ٹھوس شے موجود ہے، ایم آر آئی کے دوران معلوم ہوا کہ جبڑے میں چار سے پانچ سینٹی میٹر کے 526 چھوٹے بڑے دانت تھے جنہیں آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔

والدین کے مطابق بچے کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُسے اسپتال میں رکھا ہوا ہے اور دو روز بعد چھٹی دینے کا عندیہ دیا۔

Comments

- Advertisement -