بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوچکے، عطا تارڑ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے 527 کارندے ہلاک اور 755 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر عطا تارڑ نے لکھا کہ افغان طالبان رجیم کے 205 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں 62 مقامات پر فضائی کارروائیوں میں اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان رجیم کی 226 چیک پوسٹس تباہ کردی گئی ہیں جبکہ 35 کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح افغان طالبان رجیم کے 198 ٹینکس، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کر دی گئیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق میں افواج پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف موثر زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

حالیہ کارروائی میں پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں