تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سینئر پاکستانی اداکار پرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے

فیصل آباد: معروف پاکستانی اسٹیج اداکار شہزاد زیدی پرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر اسٹیج اداکار شہزاد زیدی ایک شو میں پرفارم کررہے تھے کہ اُن کی طبیعت خراب ہوئی۔

طبیت خرابی کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد فراہم کی مگر علاج کے دوران وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد بتایا کہ شہزاد زیدی کو پرفارمنس کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا جو اُن کی موت کا باعث بنا۔ واضح رہے کہ شہزاد زیدی کا شمار فیصل آباد کے سینئر اور معروف اداکاروں میں ہوتا تھا۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے سینئر اداکار کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا کی۔

Comments

- Advertisement -