تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارتی انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اندھے ہوگئے

ممبئی: بھارت کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ممبئی میں‌ قائم قدیم ’کراچی بیکری‘ کو مالک نے بند کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاشٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں قائم ’کراچی بیکری‘ کے مالک کو دکان کے نام کی وجہ سے انتہا پسند دھمکیاں‌ دے رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں نے ’کراچی بیکری‘ کے مالک کو نام کی وجہ سے ملک دشمن قرار دیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ مالک نے اس حوالے سے قانون کی مدد طلب کرنا چاہی تو اُن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں‌ کیا گیا۔

کراچی بیکری کے مالک نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد بیکری کو بند کردیا۔ مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1953 میں اس بیکری کی بنیاد رکھی، مگر اب دھمکیوں اور خوف کی وجہ سے وہ اسے بند کررہے ہیں۔

بیکری کی بندش پر بھارتی شہریوں نے شدیدغصےکا اظہار کیا اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مالک اور اہل خانہ کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق راج ٹھاکرے نامی شخص کی پارٹی ’مہارشٹرا نو نرمان سینیا‘ کے کارکنوں نے ایک ماہ قبل کراچی بیکری پر حملہ کیا تھا اور مالک کو دکان بند نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راج ٹھاکرے کی پارٹی مہاراشٹر نو نرمان سینا نے کراچی بیکری بند کروانے کا سہرا اپنے سر لیا ہے۔

مہاراشٹر نو نرمان سینا کے رہنما نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا کہ ان کی جماعت کی جانب سے کراچی کے نام پر اعتراض کے بعد کراچی بیکری بلاآخر بند ہوگئی، اس کا سہرا ہماری جماعت کو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہا پسندوں کا نشانہ بننے والی ’کراچی بیکری‘ کا شمار ممبئی کی قدیم بیکریوں میں ہوتا تھا۔

Comments

- Advertisement -