تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سونے کے استرے سے بال کٹوانے کا رجحان بڑھنے لگا

بھارتی ریاست مہاشٹرا کے شہر پونے میں سونے کے استرے سے بال کٹوانے کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پونے سے تعلق رکھنے والے حجام نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ایک منفرد طریقہ استعمال کیا ہے۔

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والے حجام نے گاہکوں کو متاثر  کرنے کے لیے سونے کا استرا استعمال کرنا شروع کردیا جس کے بعد اُن کی دکان پر پہلے سے زیادہ لوگ آنے لگے۔

سلون کے مالک اوینش بورنڈیا نے چار لاکھ بھارتی روپے مالیت کا استرا خریدا جس کو اب وہ گاہکوں کے بال کاٹنے اور شیو بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

مالک نے بتایا کہ وہ سونے کے استرے سے بال کٹوانے یا شیو بنوانے والے افراد سے 100 روپے لیتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پونے میں قائم ہونے والے اس سلون کا افتتاح بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی گوپی چند نے حال ہی میں کیا تھا۔

مالک کا ماننا ہے کہ سونے کے استرے سے بال کٹوانے یا شیو بنوانے والے افراد خود کو دیگر سے منفرد سمجھتے ہیں، اس لیے اس کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے اور گاہکوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

اوینش کا کہنا ہے کہ ’اس سہولت سے وہ عام افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس پیسے نہیں ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے 100 روپے زیادہ قیمت نہیں، کم پیسے رکھنے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ سونے کے استرے سے تمام شہری فائدہ اٹھائیں‘۔

Comments

- Advertisement -